تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, یکم اکتوبر: جموں و کشمیر حکومت نے شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کے روایتی روٹ کی بحالی کے لیے 15 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو اس سلسلے میں جانکاری دی۔عمر عبداللہ نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ منصوبے کا مقصد روایتی یاترا روٹ کے تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ وہاں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راستے کی بحالی سے شری ماتا ویشنو دیوی کے درشن کے لیے آنے والے عقیدت مندوں کو زیادہ سہولت حاصل ہوگی اور یاترا کا سفر مزید آسان اور آرام دہ بنایا جا سکے گا۔

