گوئل نے امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کی، تجارتی معاہدے پر ہوئی بات چیت

تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی/واشنگٹن، یکم اکتوبر: مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے وسکونسن کے ملواکی میں جی-20 تجارت وزارتی اجلاس کے دوران امریکی تجارتی نمائندے (یو ایس ٹی آر) جیمیسن گریئر سے ملاقات کی۔ اس دوران تجارتی معاہدے پر بات چیت ہوئی۔
پیوش گوئل نے ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ ملواکی میں جی-20 وزراء برائے تجارت اجلاس کے دوران یو ایس ٹی آر جیمیسن گریر سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں ہندوستان -امریکہ دو طرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) کے تحت دونوں ممالک کے لیے عبوری معاہدہ جلد مکمل کرنے کی سمت میں مفید اور بامعنی بات چیت ہوئی۔
وزیر تجارت نے کہا کہ امریکی صدارت میں ہو رہی جی-20 کی بات چیت پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جی-20 تجارت وزارتی اجلاس کے دوران تجارت اور اقتصادی سلامتی کے یورپی کمشنر اور اپنے دوست ماروش شیفکووچ سے ملاقات بھی ہوئی۔