تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، یکم اکتوبر: تہواروں کے دوران مسافروں کی اضافی بھیڑ کے پیش نظر شمالی ریلوے نے نئی دہلی-شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اور دہلی جنکشن-رینگس جنکشن کے درمیان فیسٹیول اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں نئی دہلی-شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ریزروڈ فیسٹیول اسپیشل ایکسپریس دونوں سمتوں میں تین تین پھیرے، جبکہ دہلی جنکشن-رینگس جنکشن بغیرریزرو دونوں سمتوں میں دو- دو پھیرے چلائی جائے گی۔
شمالی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ہمانشو شیکھر اپادھیائے کے مطابق، مسافروں کی سہولت اور تہواروں کے دوران اضافی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے ان ٹرینوں کا آپریشن مقررہ تاریخوں اور اوقات کے مطابق کیا جائے گا۔ مسافروں کو ٹرینوں سے متعلق تازہ معلومات کے لیے این ٹی ای ایس دیکھنے یا 139 پر رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
شمالی ریلوے نے بتایا کہ ٹرین نمبر 04081/04082 نئی دہلی-شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا-نئی دہلی ریزروڈ فیسٹیول اسپیشل ایکسپریس نئی دہلی سے 2، 3 اور 4 اکتوبر کو تین پھیرے لگائے گی۔ واپسی میں شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے یہ ٹرین 3، 4 اور 5 اکتوبر کو تین پھیرے لگائے گی۔
ٹرین نمبر 04081 نئی دہلی سے رات 11:45 بجے روانہ ہوگی اور اگلے روز دوپہر 12 بجے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا پہنچے گی۔ راستے میں ٹرین پانی پت، کروکشیتر جنکشن، امبالہ کینٹ، لدھیانہ جنکشن، جالندھر کینٹ، پٹھان کوٹ کینٹ، جموں توی اور شہید کیپٹن تشار مہاجن اسٹیشنوں پر رکے گی۔
نئی دہلی سے روانگی کے بعد ٹرین رات 12:58 بجے پانی پت پہنچے گی اور 1 بجے روانہ ہوگی۔ کروکشیتر جنکشن پر رات 1:50 بجے پہنچ کر 1:52 بجے روانہ ہوگی۔ امبالہ کینٹ پر رات 2:30 بجے پہنچے گی اور 2:40 بجے روانہ ہوگی۔

