آئی آئی ٹی روڑکی نے سیلاب کے دوران بیماریوں کے خطرے کا پتہ لگانے والا ’ہائی ایکو‘ ماڈل تیار کیا

تاثیر15 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ہریدوار، 16 اکتوبر: انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) روڑکی کے محققین نے ’ہائی ایکو‘ نامی ایک نیا ماڈل تیار کیا ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کے دوران پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خطرات اور انسانی صحت پر ان کے ممکنہ اثرات کا اندازہ لگانے میں مدد کرے گا۔ یہ ماڈل سیلابی پانی کے پھیلاؤ، اس میں موجود جرثوموں کے معیار اور انفیکشن کے خطرات کا بیک وقت جائزہ لیتا ہے۔ اس کی مدد سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صحت کے خطرات کی شناخت کرکے بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں گے۔