تاثیر17 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفٰی)درگا پوجا کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے مقصد سے سنیچر کو سمری تھانہ کی پولیس نے تھانہ انچارج اروند کمار کی قیادت میں روٹ مارچ نکالا۔ اس دوران پولیس ٹیم نے سمری، سڑھواڑہ ،مادھوپور، لیچی گاچھی جلواڑ، کنسی اور کنور پٹی سمیت مختلف گاؤں کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔روٹ مارچ کے دوران پولیس نے لوگوں سے پُرامن ماحول میں درگا پوجا منانے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی کسی بھی طرح کی افواہوں پر توجہ نہ دینے اور مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوراً پولیس کو دینے کی ہدایت دی۔ پولیس کی اس پہل کا مقصد تہوار کے دوران سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنا اور عام لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے۔تھانہ انچارج اروند کمار نے کہا کہ درگا پوجا کے پیش نظر پولیس انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔ علاقے میں امن و امان اور آپسی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری پہلوؤں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ پوجا پنڈالوں، بھیڑ بھاڑ والی جگہوں اور اہم سڑکوں پر خصوصی احتیاط برتی جا رہی ہے۔ پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے تاکہ عقیدت مندوں کو پوجا کے دوران کسی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے لوگوں سے آپسی بھائی چارے کے ساتھ تہوار منانے اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تہوار کے دوران امن و امان خراب کرنے، افواہیں پھیلانے یا سماجی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کی جانب سے حساس مقامات پر نگرانی کے ساتھ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔روٹ مارچ میں ایڈیشنل تھانہ انچارج ششی شنکر کمار، سب انسپکٹر رویندر بھارتی، پوجا رانی، منوج شرما، پنّالال سنگھ، ششی کانت سنگھ، پی ٹی سی ستیش کمار، ونئے کمار سمیت دیگر پولیس اہلکار شامل تھے

