زینتھ پبلک اسکول جوگبنی کے زیراہتمام انٹر اسکول کوئز مقابلے کا انعقاد۔

تاثیر4 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

میتھلا پبلک اسکول نے پہلا، سبطین میموریل کیریئر گائڈ اکیڈمی نے دوسرا اور زینتھ پبلک اسکول نے تیسرا مقام حاصل کیا
ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی) بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے پرمسرت موقع پر، تعلیمی اور تربیتی ادارے زینتھ پبلک اسکول، جوگبانی کے زیراہتمام آنجہانی کویتا خان کی یاد میں ایک انٹر اسکول کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے میں ارریہ ضلع کے 17 اسکولوں نے حصہ لیا۔ ان میں السبیل اکیڈمی کسیارگاؤں، ارریہ، کیرئیر گائیڈ اکیڈمی، دیا گنج ارریہ، متھیلا بالک اسکول فوربس گنج، آئی ایچ ایچ ایس اکیڈمی، جوگبنی، اسٹار گلوبل پبلک اسکول ارریہ، ارریہ پبلک اسکول ارریہ، پاٹھ شالہ اسکول فاربس گنج، آریہ مشن اسکول مانک پور، موہنی دیوی پبلک اسکول، ارریہ آر،ایس، ارریہ۔ الفیض ماڈل پبلک اسکول بسمتیا، نیو ابینجر اسکول، فاربس گنج، گیان نکیتن فاربس گنج، جے پی میموریل اسکول فاربس گنج، متھیلا پبلک اسکول فربس گنج، بی ورلڈ اسکول فاربس گنج، شیشو بھارتی اسکول فاربس گنج اور زینتھ پبلک اسکول فاربس گنج کے نام شامل ہیں۔ یہ کوئز  مقابلہ تین مرحلوں میں ہوا۔ پہلے راؤنڈ میں 17 میں سے 12 اسکول دوسرے راؤنڈ میں پہنچے جبکہ فائنل میں 6 اسکولوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ فائنل میں بزر راؤنڈ اور ریپڈ فائر راؤنڈ توجہ کا مرکز رہے۔ دلچسپ فائنل میں سائنس، تاریخ اور حالات حاضرہ سے 1-2 نمبر کے سوالات پوچھے گئے۔ جس میں  پہلا مقام متھیلا پبلک اسکول، فاربس گنج نے حاصل کیا۔ دوسرا مقام سبطین میموریل۔ کیرئیر گائیڈ اکیڈمی، ارریہ اور تیسرا مقام زینتھ پبلک اسکول، جوگبنی نے حاصل کیااور آخر میں مہمان خصوصی سابق ایم ایل اے ذاکر حسین خان اور دیگر مہمانوں کے ہاتھوں کامیاب ہونے والی ٹیموں کو بطورِ انعامات مومنٹو اور توصیفی اسناد دیئے گئے۔ واضح رہے کہ فاتحین کے علاوہ کوئز میں حصہ لینے والے تمام اسکولوں اور ٹیموں کے بچوں کو مومنٹو اور توصیفی اسناد بھی دی گئیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی جناب ذاکر انور اور اکیڈمی کے ڈائریکٹر خورشید خان نے مشترکہ طور پر کہا کہ کویتا خان ایک متاثر کن شخصیت تھیں۔ ان کو حقیقی خراج عقیدت ان کے تعلیمی نظریات کو آگے بڑھانا ہے۔ اس مقابلے کا مقصد بچوں میں اعتماد اور صحت مند مسابقت پیدا کرنا تھا جس کا مستقبل میں طلباء کو فائدہ ہوگا۔