لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ نے وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھالی

تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں,یکم : لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ، ایس ایم، وی ایس ایم نے جمعرات کو وائٹ نائٹ کور کی کمان سنبھال لی۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا، یو وائی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم، ایس ایم سے کمان حاصل کی۔کمان سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ نے تمام رینکس پر زور دیا کہ وہ آپریشنل تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیم اسپرٹ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں۔انہوں نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت دی۔وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’آج کے لیے تیار، کل کے لیے آمادہ۔ ہم خدمت کرتے ہیں، ہم حفاظت کرتے ہیں۔وائٹ نائٹ کور، جسے 16 کور بھی کہا جاتا ہے، جموں خطے کے آپریشنل علاقے کی ذمہ داری سنبھالتا ہے، جس میں لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقے شامل ہیں۔