تاثیر1 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سری نگر، 31 اکتوبر:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال منائے جانے والے راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر سری نگر کے شیرِ کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ہفتہ کو ’رن فار یونٹی‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس تقریب کا انعقاد قومی اتحاد، سالمیت اور ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے، جس میں طلباء ، نوجوان، عہدیدار اور مختلف اداروں کے شرکاء حصہ لے رہے تھے۔
شرکاء نے قومی یکجہتی، سالمیت اور سلامتی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے راشٹریہ ایکتا دیوس کا عہد بھی لیا۔ یہ دوڑ ایس کے آئی سی سی سے شروع ہوئی اور سری نگر کے بوٹینیکل گارڈن میں اختتام پذیر ہوئی۔ راشٹریہ ایکتا دیوس ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش اور قومی یکجہتی میں ان کے تعاون کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

