لَوِلینا بورگوہائیں نے نوجوانوں سے ملک اور معاشرے کے لیے کام کرنے کی اپیل کی

تاثیر6 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

گوہاٹی، 6 اکتوبر: ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیت کر آسام کا نام روشن کرنے والی باکسر لَوِلینا بورگوہائیں نے نوجوانوں سے صحیح راستے پر چلنے اور ملک و معاشرے کی بہتری کے لیے مثبت کام کرنے کی اپیل کی ہے۔آج نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران لَوِلینا نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ’جین زی‘ کس عمر کے گروپ یا دائرے کو کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے والدین اور بزرگوں کے مشورے کے مطابق چلنا چاہیے اور زندگی میں صحیح راستے کا انتخاب کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک اور معاشرے کے لیے اچھے کام کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو آگے آکر قوم کے لیے کام کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نوجوانوں کو اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنے اور جذبات کو ضرورت سے زیادہ اہمیت نہ دینے کا مشورہ دیا۔