تاثیر9 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سارن، 9 اکتوبر: بہار کے سارن ضلع میں سیلاب کی سنگین صورتحال کے درمیان راحت اور بچاو? کے کاموں میں لاپروائی برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف ضلع انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ ویبھو شریواستو کی ہدایت پر مکر، رِول گنج اور پرسا بلاک کے کئی افسران اور ملازمین کے خلاف معطلی، ایف ا?ئی ا?ر اور وضاحت طلب کرنے کی کارروائی کی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اعلیٰ افسران کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر مکر انچل دفتر کے چیف کلرک سبھاش کمار کو فوری اثر سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ 2005 کی دفعہ 56 کے تحت ایف ا?ئی ا?ر درج کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ وہیں مکر کے دیہی رہائشی اسکیم کے نگراں ناگیندر پنڈت سے صدر دفتر سے غیر حاضر رہنے پر 24 گھنٹے کے اندر وضاحت طلب کی گئی ہے۔
پرسا بلاک میں تعینات منریگا پروگرام افسر، چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسر، بلاک ایجوکیشن افسر اور بلاک پنچایتی راج افسر سے بھی ڈیوٹی کے دوران علاقے میں غیر حاضر رہنے اور سرکاری فون نہ اٹھانے کی شکایت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔

