تاثیر9 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور، 9 اکتوبر: آئندہ درگا پوجا کے تہوار کو پْرامن، محفوظ اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرانے کے لیے بھاگلپور ضلع انتظامیہ اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے سخت ہدایات جاری کی ہیں۔ قانون و انتظام برقرار رکھنے اور شرپسند عناصر سے نمٹنے کے لیے پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔ جائزہ میٹنگ کے بعد جاری احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ تہوار کے دوران ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ضلع انتظامیہ نے صوتی ا?لودگی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پورے ضلع میں ڈی جے بجانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ پوجا کمیٹیوں کو صرف مقررہ ڈیسی بل کی حد کے اندر روایتی لاو?ڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

