بھاگلپور میں پائپ سے گیس پہنچانے کی تیاری تیز، ا?ئی او سی ایل نے شروع کیا سروے

تاثیر8 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 8 اکتوبر:بھاگلپور شہر کے گھروں تک پائپڈ نیچرل گیس (پی این جی) پہنچانے کی سمت میں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ انڈین ا?ئل کارپوریشن لمیٹڈ (ا?ئی او سی ایل) نے شہر کے مختلف علاقوں میں گھریلو سروے شروع کردیا ہے۔ سروے کے دوران گیس کنکشن کے ممکنہ صارفین کی تعداد، ان کی دلچسپی اور متوقع طلب کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ا?ئی او سی ایل کی ٹیم گھر گھر پہنچ کر لوگوں سے معلومات حاصل کر رہی ہے کہ وہ ایل پی جی سلنڈر کے بجائے پائپ لائن کے ذریعے فراہم کی جانے والی گیس استعمال کرنے کے لیے کتنے تیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہر علاقے میں ممکنہ صارفین کی تعداد اور روزانہ گیس کی ضرورت کا بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے۔کمپنی کے مطابق پی این جی کے لیے پائپ لائن بچھانے سے پہلے متعلقہ علاقے کی طلب اور ممکنہ صارفین کا درست ڈیٹا حاصل کرنا ضروری ہے۔ پائپ لائن کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے میں وقت اور بڑی سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے۔ اس لیے سروے کے نتائج ا?ئندہ کی منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کریں گے۔