تاثیر29 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پریاگ راج، 29 اکتوبر: دیوالی اور چھٹھ تہوار کے دوران ٹرینوں میں مسافروں کی بڑھتی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے چار جوڑی خصوصی ٹرینوں کے چلانے کی مدت میں توسیع اور اضافی پھیرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے تہواروں کے دوران مسافروں کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی اور باقاعدہ ٹرینوں پر بھیڑ کا دباؤ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
شمال وسطی ریلوے کے تعلقات عامہ کے افسر امت مالویہ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے مسافروں کی سہولت اور سفر کو آسان بنانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلا رہا ہے۔
پونتنور-برونی خصوصی ٹرین کے چار اضافی پھیرے
ٹرین نمبر 06021 پونتنور جنکشن سے برونی کے درمیان ہر اتوار کو چلتی ہے۔ پہلے اس ٹرین کو یکم نومبر 2026 تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن اب اس کی مدت بڑھا کر 8 نومبر سے 29 نومبر تک کر دی گئی ہے۔

