اتر پردیش کے تمام 75 اضلاع میں ’سردار پٹیل اسکل اینڈ ایمپلائمنٹ زون‘ قائم کیے جائیں گے: یوگی آدتیہ ناتھ

تاثیر31 اکتورب ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، 31 اکتوبر: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز لوک بھون میں مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 151ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’سردار ولبھ بھائی پٹیل ہنرمندی تربیت و روزگار زون ڈیولپمنٹ اسکیم‘ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست کے تمام 75 اضلاع میں سردار ولبھ بھائی پٹیل اسکل اینڈ ایمپلائمنٹ زون قائم کیے جائیں گے۔
اسکیم کے پہلے مرحلے میں گورکھپور، لکھنؤ، کانپور، جھانسی اور گوتم بدھ نگر میں ان مراکز کے قیام کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد تمام 18 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور پھر ریاست کے ہر ضلع تک اس اسکیم کو وسعت دی جائے گی۔
ان مراکز میں نوجوانوں کی رجسٹریشن، ان کی دلچسپی اور قابلیت کے مطابق ہنرمندی کی تربیت اور روزگار فراہم کرنے کی سہولت ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوگی۔ بیرون ملک ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کو متعلقہ ملک کی زبان اور ضروری ہنر کی تربیت دے کر روزگار سے جوڑنے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔