تاثیر11 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 11/ اکتوبر (تاثیر بیورو) درگا پوجا کی خوشیوں میں ضرورت مند خاندانوں کو شریک کرنے کے مقصد سے بیسٹ فرینڈز سوسائٹی، سیان میموریل چیریٹیبل ٹرسٹ اور لوک ناتھ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے مومن پور، کولکاتا میں کپڑوں کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر 60 بچوں میں نئے کپڑے اور 25 خواتین میں ساڑیاں تقسیم کی گئیں۔ سیان میموریل چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے کھانے کی تقسیم کا بھی اہتمام کیا گیا۔
پروگرام کی نگرانی لوکناتھ فاؤنڈیشن کی سکریٹری رنکو داس نے کی۔ اس موقع پر سیان میموریل چیریٹیبل ٹرسٹ کی شریک بانی سہیلی مترا، بیسٹ فرینڈز سوسائٹی کی شریک بانی شگفتہ حنفیہ اور سوسائٹی کی خیرسگالی سفیر و حجامہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ربابہ رحمان موجود تھیں۔
اس موقع پر منتظمین نے کہا کہ تہوار کی حقیقی خوشی دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں ہے۔ اس مشترکہ اقدام کا مقصد مستحق خاندانوں کو درگا پوجا کی خوشیوں میں شریک کرنا اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

