جموں کے پونچھ ضلع میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا، بارودی سرنگ برآمد

تاثیر23 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں 23 اکتوبر : سیکورٹی فورسز نے پونچھ ضلع میں مینڈھر قصبہ کے لاری علاقے میں دہشت گردوں کاایک خفیہ ٹھکانا برآمد کیا۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے فورسز کے اعلی افسران نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو موصول ہونے والے مخصوص اطلاع کی بنیاد پر مینڈھر علاقے میں تلاشی مہم چلائی گئی۔ تلاشی کے دوران فورسز نے ایک کالے رنگ کا بیگ، چھ عدد براؤن ٹیپ انسولیٹڈ کنٹینر، ایک پاؤچ، ایک بلیک آئرن باکس، ایک بلیو ٹیپ انسولیٹڈ کنٹینر (آئی ای ڈی)، ایک میگزین اور کچھ دیگر گولہ بارود برآمد کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ یہ ہتھیار کن دہشت گردوں نے وہاں چھپا رکھا تھا اور انکی مدد کرنے والے کون لوگ تھے۔ فی الحال کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار