وزیر اعلی نے اپنی والدہ کی یاد میں روایتی رسومات ادا کیں

تاثیر11 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رام گڑھ، 11 اکتوبر: وزیر اعلی ہیمنت سورین نے اتوار کے روز اپنے آبائی گاؤں نیمرا میں اپنی آنجہانی والدہ روپی سورین کی یاد میں مکمل عقیدت اور سادگی کے ساتھ سماجی اور روایتی رسومات ادا کیں۔روایت کے مطابق، وزیر اعلی اپنی ماں کی روح کی سکون کے لیے داتن، پانی اور کھانا پیش کرنے کی رسم ادا کی اور نم آنکھوں سے انہیں یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعلی کے ساتھ ان کے اہل خانہ، رشتہ دار اور نیمرا کے گاؤں والے بھی تھے۔