پنہسہ گاؤں میں حضرت بابا سید مقبول شاہ وارثیؒ کا پانچواں سالانہ عرس پُرامن ماحول میں اختتام پذیر

تاثیر24 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بہار شریف (محمد دانش) نالندہ ضلع کے پنہسہ گاؤں میں حضرت بابا سید مقبول شاہ وارثیؒ کا پانچواں سالانہ عرس عقیدت و احترام اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ عرس میں بہار، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ سمیت مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پورے علاقے میں روحانی فضا دیکھنے کو ملی۔
عرس کمیٹی کے سکریٹری ماسٹر محمد ساجد نہال نے بتایا کہ عرس کے دوران زائرین کی سہولت اور حفاظت کے لیے پختہ انتظامات کیے گئے تھے۔ عرس میں آنے والے تمام عقیدت مندوں کے لیے لنگر کا بھی انتظام کیا گیا، جس سے لوگوں نے استفادہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عرس کے موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے زائرین کا استقبال کیا گیا اور ان کی سہولت کا خاص خیال رکھا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں جناب ایوب انصاری، جہانگیر عالم وارثی، مشیر احمد، زاہد علی، اکبر وارثی، محمد پرویز وارثی، شوکت وارثی، ماسٹر محمد مشتاق مصباحی، محمد نواز مصباحی، ماسٹر ہارون وارثی، اشفاق وارثی، جمیل وارثی (دہلی)، ڈاکٹر ضیاء الحق، شمشیر وارثی، دانش وارثی (دھنباد)، جعفر وارثی (سیتارام پور)، شہتاب وارثی (سیتارام پور)، ایان وارثی (سیوان) اور صابر وارثی (سیتارام پور) سمیت دیگر افراد شامل تھے۔
عرس کے موقع پر مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے اہرام پوس فقیر، منظور ساہ وارثی، حسمت ساہ وارثی، غمگین ساہ وارثی اور جاحد انصاری بن اولیا نے شرکت کی۔
عرس میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں کی شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ پورا پروگرام پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔