حضرت داتا پان شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا عرس پاک ہوا 22 اور 23 اکتوبر کو

تاثیر23 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

22 اکتوبر کو قرآن خوانی قل تلاوت چادرپوشی کے بعد شب میں ہوا کل ہند مشاعرہ اور 23 اکتوبر کو قوالی پروگرام

         پرولیا ( انجم ایڈوکیٹ ) درگاہ کمیٹی تولن پرولیا (مغربی بنگال) کے زیراہتمام مورخہ 22 اور 23 اکتوبر کو حضرت داتا پان شاہ رحمت اللہ علیہ ٹولن ضلع پورلیا (مغربی بنگال) کے دو روزہ عرس مبارک کے موقع پر کئی عظیم الشان تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔ مورخہ 22 اکتوبر 2026 کو بعد نماز فجر سے قرآن خوانی، صندل پوشی اور دوپہر 2 بجے کے بعد گاگر، سرکاری چادر پوشی اور جلوس نکالا گیا، اس کے بعد شب کے 8:00 بجے سے پیر طریقت سجادہ نشین خانقاہ کریمیہ اشرفیہ درواشیہ بیتھو شریف گیا و استاذ الشعراء حضرت سید شاہ غفران اشرفی کی صدارت میں ایک کل ہند مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی عنا دہلوی اور اشرف یعقوبی کولکاتا رہے ۔ کل ہند مشاعرہ و کوی سمیلن کی نظامت قدرت اللہ قدرت رانچی اور خالق حسین پردیسی گیا نے کی ۔ شعراء و شاعرات میں صدر مشاعرہ جناب غفران اشرفی کے ساتھ اختر امام انجم سہسرام، رئیس اعظم حیدری کولکاتا، ڈاکٹر مقبول منظر ڈالٹینگنج، جاوید نیازی فیروز آباد، اشرف یعقوبی کولکاتا، مینا بندھن رانچی، ڈاکٹر امین رہبر ڈالٹینگنج، اقبال زمانوی غازی پور، قاری عمران رہبری نوادہ، غلام مصطفیٰ مضطر میرپور اورنگ آباد رہے ۔ اسی طرح مورخہ 23 اکتوبر 2026 کو رات 8 بجے پیر طریقت سجادہ نشین خانقاہ کریمیہ اشرفیہ دویشیہ بیٹھو شریف گیا و استاذ الشعراء حضرت سید شاہ غفران اشرفی کی سرپرستی میں آستانہ حضرت داتا پان شاہ رحمۃ اللہ علیہ پر چادر پوشی ہوئی اور بعد نماز عشاء محفل قوالی اور قوالی مقابلہ جسمیں موجود لوگ قدرت علی چشتی قوال اینڈ پارٹی ناگپور مہاراشٹر اور کوثر جانی قوال اینڈ پارٹی رانچی جھارکھنڈ کی قوالی سے لطف اندوز ہوئے ۔ پروگرام کی کامیابی کے لئے درگاہ کمیٹی حضرت داتا پان شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے محمد معین الدین، محمد شکیل، محمد محسن خان، محمد امام خان، عطاء اللہ خان، انتخاب خان، فرید خان، امجد رضا عطاری و دیگر اپنی بھر پور کاوشوں اور کوششوں میں مصروف رہے، آس حوالے سے ان سبھی نے کہا کہ تمام پروگرامات میں کثیر تعداد میں لوگ شریک ہوئے جس پروگرام کو لیکر تمام عقیدتمندوں کو شرکت کی مودبانہ دعوت بھی دی گئی تھی ۔