تاثیر13 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 13 اکتوبر: وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بحرانوں سے دوچار دنیا میں بھارت ایک منفرد مزاج اور سوچ کے ساتھ کام کر رہا ہے، جس کا بنیادی اصول ’بااختیار بنانے کی طاقت‘ (پاور ٹو امپاور) ہے۔ آج بھارت عالمی فلاح و بہبود اور اعتماد کی علامت بن چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے بھارت کی جمہوری طاقت اور مختلف مسائل پر کھل کر بحث کرنے کی روایت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیراعظم مودی نے منگل کے روز بلومبرگ نیو اکنامک فورم میں بھارت کے جمہوری مباحثے، ڈیجیٹل شمولیت اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے اپنے نقط? نظر کو پیش کیا۔ دنیا بھر سے آئے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر ٹیکنالوجی، توانائی اور عالمی مسائل پر تبادل? خیال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے پہلی بار بھارت میں منعقد ہونے والے اس پروگرام کے لیے بلومبرگ اور اس کی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔

