تاثیر22 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پیرس ،22اکتوبر:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانس میں بدامنی سے متعلق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیانات پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے فرانس میں مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد اور لوٹ مار کے واقعات کا ذمے دار تارکینِ وطن کو ٹھہرایا ہے۔ایمانوئل میکرون نے قطر کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کے فرانس کی حالیہ صورتِ حال سے متعلق بیانات پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں لوٹ مار کے واقعات کے بعد غلط معلومات پھیلائی گئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی رہنماؤں سمیت متعدد شخصیات نے ناقابلِ قبول اور احمقانہ تبصرے کیے۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا ان کا اشارہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب ہے تو میکرون نے جواب دیا کہ ان سمیت دیگر لوگوں کی طرف بھی ہے۔

