امارات کا اسرائیل کی پرواز میں چاقو حملے کی تحقیقات کا حکم

تاثیر1 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دبئی ،یکم اکتوبر:متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی نے فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز FZ1073 میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا ہے کہ کاک پٹ میں جھگڑے کے بعد پرواز کا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔تحقیقات میں واقعے کے حالات اور اس کے پسِ پردہ محرکات کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا اس کا تعلق کسی عسکریت پسند سرگرمی سے تھا یا واقعہ پہلے سے منصوبہ بندی یا کسی کی ہدایت کے تحت پیش آیا۔