تاثیر22 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن ،22اکتوبر:امریکی اور اسرائیلی افواج نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملوں کے منصوبے تیار کر لیے۔ایسا متعدد رپورٹوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔
امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق امریکی و اسرائیلی افواج کے ممکنہ اہداف میں ایرانی توانائی کے بنیادی ڈھانچے، جوہری تنصیبات، میزائل اور ڈرونز کے ذخائر شامل ہو سکتے ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج کی ایران کے خلاف ممکنہ طور پر مختصر مگر شدید فوجی کارروائی کی تیاریاں آگے بڑھ رہی ہیں۔امریکی حکام اور منصوبہ بندی سے آگاہ دیگر ذرائع کے حوالے سے اخبار نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کی افواج نے اپنی فوجی مشقوں میں اضافہ کیا ہے، جن میں عراق کی فضائی حدود میں پروازیں بھی شامل ہیں تاکہ حملوں کے طریقہ کار کی مشق کی جا سکے۔
امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے رواں ہفتے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی، جس میں ایران پر ممکنہ نئے حملوں کے معاملے پر تبادلہ ٔ خیال کیا گیا۔

