تاثیر28 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
یروشلم، 28 اکتوبر:ملک میں 42 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اپنے حریف سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ کی پارٹی ’یشار‘ سے آگے ہے۔ وزیر اعظم کے گروپ کو اپوزیشن پر 47-57 کی برتری حاصل ہے۔ یہ جانکاری سینٹرل الیکشن کمیٹی نے دی۔
دی ٹائمز آف اسرائیل اور دی یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، سینٹرل الیکشن کمیٹی نے بتایا کہ کینسٹ (پارلیمنٹ) کے لیے منگل کے روز ہوئے انتخابات میں تقریباً 56.9 لاکھ لوگوں نے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ ’اکتوبر کونسل‘ نے بننے والی نئی حکومت سے اپنی مدت کار کے پہلے ہی دن قتل عام کی جانچ کے لیے ایک ’اسٹیٹ کمیشن آف انکوائری‘ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صبح 5.58 بجے تک 41.9 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔ سینٹرل الیکشن کمیٹی نے بتایا کہ نیتن یاہو کے حامی گروپ کو 57 نشستیں اور نیتن یاہو مخالف گروپ کو 47 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ باقی 16 نشستیں دیگر جماعتوں کے کھاتے میں گئی ہیں۔ کمیٹی نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے، نتائج میں تبدیلی ممکن ہے۔ فوجیوں سمیت ان لوگوں کے ووٹ جو ڈبل لفافوں(ڈبل اینولپ) میں ڈالے گئے تھے، ان کی گنتی بعد میں کی جائے گی۔

