زمینی تنازعہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو پھاوڑے سے کاٹ کرمار ڈالا

تاثیر5 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نوئیڈا، 5 اکتوبر: نوئیڈا کے جیور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں نیمکا گاؤں کے رہائشی ایک 50 سالہ شخص کو اس کے چھوٹے بھائی ہی نے پھاوڑے سے کاٹ کر مارڈالا۔ پولیس نے اس معاملے میں کچھ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کمشنر کے میڈیا انچارج سبودھ کمار نے بتایا کہ جیور پولیس اسٹیشن کے علاقے میں نیمکا گاؤں کے رہائشی ادے سنگھ کے بیٹے بھولے شنکر (50) کی لاش آج صبح نیمکا گاؤں کے قریب خون سے لت پتھ ملا۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ اسے اس کے بھائی دیویندر نے گلا کاٹ کر قتل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے متوفی کے ایک اور بھائی کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ بڑے بھائی کو چھوٹے بھائی دیویندر نے قتل کیا تھا