تاثیر6 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 6 نومبر: دیوالی سے پہلے ہی بہار میں فضائی آلودگی تشویش کا باعث بننے لگی ہے۔ راجدھانی پٹنہ میں جمعرات کی صبح ساڑھے آٹھ بجے ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو ائی) 148 درج کیا گیا۔ دیوالی کے موقع پر بڑے پیمانے پر آتش بازی کے پیش نظر آلودگی کی سطح میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد پر پڑ سکتا ہے۔
دیوالی سے دو تین دن پہلے ہی پٹاخے جلانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ بچے پھلجھڑی، انار اور چکری جیسے پٹاخے جلاتے ہیں، جبکہ دیوالی کی رات راکٹ، بم اور تیز ا?واز والے پٹاخوں کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔ ان سے نکلنے والا دھواں نہ صرف ہوا کو ا?لودہ کرتا ہے بلکہ ا?نکھوں میں جلن، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری جیسی پریشانیوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

