تاثیر24 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 24 نومبر:جرمنی کی لگژری کار ساز کمپنی آڈی نے منگل کو بھارت میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں دو فیصد تک اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2027 سے ہوگا۔
آڈی نے ایک بیان میں کہا کہ خام مال اور دیگر ضروری اشیا کی بڑھتی ہوئی لاگت کی تلافی کے لیے کمپنی بھارت میں اپنے تمام ماڈلز کی ایکس شوروم قیمتوں میں دو فیصد تک اضافہ کرے گی۔ نظرثانی شدہ قیمتیں یکم جنوری 2027 سے نافذ ہوں گی۔
جرمنی کی اس لگژری کار ساز کمپنی نے بتایا کہ سال 2026 میں آڈی انڈیا کی جانب سے قیمتوں میں کیا جانے والا یہ دوسرا اضافہ ہوگا۔ اس سے قبل کمپنی نے رواں سال یکم اپریل سے بھی اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں دو فیصد تک اضافہ کیا تھا۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ تازہ اضافہ اس کے تمام ماڈلز پر لاگو ہوگا۔

