بنگلہ دیش میں نہیں رک رہا ہے تشدد، حکومت کی سفارت کاروں سے مشاورت

تاثیر24 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ڈھاکہ ، 24 نومبر: معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی وطن واپسی کے اعلان کے بعد ملک میں جاری تشدد کے واقعات کے درمیان حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم طارق رحمان نے گزشتہ روز نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب شیخ حسینہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں وطن واپس لانے کے لیے طیارے کا انتظام کیا جائے۔ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر آج وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے سفارت کاروں سے بھی مشاورت کی۔ ادھر تشدد سے متاثرہ آٹھ اضلاع کی سکیورٹی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے حوالے کر دی گئی ہے۔
ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے منگل کو سفارت کاروں کو ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور حالیہ سکیورٹی چیلنجز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے ایک پْرامن، مستحکم اور خوشحال بنگلہ دیش کے قیام کے لیے عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کی۔ کبیر نے کہا کہ حالیہ تشدد کے واقعات بنگلہ دیشی عوام کی امنگوں کے منافی ہیں۔ ان کا الزام تھا کہ عوامی لیگ کی سرگرمیاں ملک میں انتشار پیدا کرنے والی اور دہشت گردانہ نوعیت کی ہیں۔