وراٹ کوہلی کی 38ویں سالگرہ پر بی سی سی آئی نے دی مبارکباد، رینا بولے ’کنگ ہمیشہ کنگ ہی رہتا ہے‘

تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 5 نومبر: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی آج جمعرات کو اپنی 38ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 2008 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والے کوہلی آج دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ اپنی شاندار بلے بازی، بہترین فٹنس اور میدان پر کبھی ہار نہ ماننے کے جذبے کی بدولت انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں الگ شناخت قائم کی ہے ۔
وراٹ کوہلی فی الحال ہندوستانی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ میں ہیں۔ سالگرہ سے ایک دن پہلے بدھ کو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے مقابلے میں 74 رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اس اننگز نے ہندوستانی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ 38 سال کی عمر میں بھی کوہلی کا جوش اور رن بنانے کی بھوک برقرار ہے۔ وہ دنیا کے سب سے فٹ کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
کوہلی کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) اور کرکٹ کی دنیا کے سابق کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی۔