تاثیر5 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
قنوج، 5 نومبر: اترپردیش کے قنوج ضلع کے چھبر امؤ کوتوالی علاقے کے جگت پور گاؤں میں جمعرات کی صبح ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا۔ یہاں معاشقہ کے شبہ میں ایک شوہر نے اپنی بیوی کو کرسی سے باندھ کر پٹرول چھڑکنے کے بعد زندہ جلا دیا۔ واقعے کے بعد ملزم اپنے دونوں بچوں کو لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ گھر کے اندر تلاشی لینے پر خاتون کا جلا ہوا ڈھانچہ ملا۔ متوفیہ کی شناخت سونم کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ونود کمار نے بتایا کہ جگت پور گاؤں کا رہنے والا سکھ ویر سنگھ عرف مونو ہریانہ کے حصار میں ایک نجی ملازمت کرتا ہے۔ اس نے تقریباً 11 سال پہلے سونم سے محبت کی شادی کی تھی۔ دونوں کے 7 سالہ بیٹے اور 5 سالہ بیٹی ہیں۔ سکھ ویر تقریباً 15 دن پہلے ہی گاؤں آیا تھا۔ آج صبح تقریباً 8 بجے اس نے اپنی بیوی کو کرسی سے باندھ کر گھر میں آگ لگا دی اور دونوں بچوں کو لے کر فرار ہو گیا۔

