چھتیس گڑھ کے گریابند میں کار ندی میں جا گری، چار افراد ہلاک

تاثیر9 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رائے پور، 9 نومبر:چھتیس گڑھ کے گریابند ضلع کے راجیم علاقے میں اتوار کی دیر رات پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور ان کے دو بچے شامل ہیں۔ یہ خاندان دیوالی کا تہوار منانے کے لیے گریابند ضلع میں واقع اپنے آبائی گاؤں پسود واپس جا رہا تھا۔
چمپارَن پولیس سے پیر کی صبح موصولہ اطلاع کے مطابق، رائے پور کے لکشمی نگر کے رہائشی شیتل ساہو (44) اپنی اہلیہ بھارتی ساہو، بیٹے اور بیٹی کے ساتھ کار میں گاؤں جا رہے تھے۔ رات تقریباً ایک بجے ابھن پور کے ٹیلا اینی کٹ کے قریب ان کی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ندی میں جا گری۔