صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے ِ اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی

تاثیر9 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 9 نومبر: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماؤں نے پیر کے روز ریاست اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے باشندوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’اتراکھنڈ اپنی مالا مال ثقافتی وراثت، روحانی روایات اور بے مثال قدرتی خوبصورتی کے لیے ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے ملک کی خدمت، بہادری اور ماحولیات کے تحفظ میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اتراکھنڈ کے باشندے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے ریاست کو مسلسل ترقی کی راہ پر آگے لے جاتے رہیں گے۔‘‘
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ مقدس سرزمین روحانی شعور اور حیرت انگیز قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے۔ دلکش پہاڑی مناظر، مقدس دریاؤں اور پوتر چار دھام کے ساتھ اس ریاست کی ایک منفرد شناخت ہے، جو اس کی شاندار ثقافتی وراثت سے جڑی ہوئی ہے۔ ریاست کے محنتی، باصلاحیت اور ترقی پسند عوام کی فعال شراکت سے اتراکھنڈ آج ترقی کے ہر شعبے میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہیں پورا یقین ہے کہ اپنی فطرت اور ثقافت کے لیے مشہور یہ سرزمین ترقی کی راہ پر مسلسل تیزی سے آگے بڑھتی رہے گی۔ یہ خصوصی موقع ریاست کے تمام باشندوں کی زندگیوں میں خوشیاں، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔