تاثیر22 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لندن، 22 نومبر: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں بنگلہ دیش کی سیاسی کشیدگی اس وقت سڑکوں پر آگئی جب عوامی لیگ اور نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے حامیوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوگئی۔ مشرقی لندن میں این سی پی کے کنوینر اور بنگلہ دیشی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے چیف وہپ ناہید اسلام کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن آمنے سامنے آگئے۔ اس تصادم میں دونوں گروپوں کے مجموعی طور پر کم از کم 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بنگلہ دیشی اخبار ’پروتھوم آلو‘ کی 22 نومبر کی رپورٹ کے مطابق، این سی پی نے اپنے 16 کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے، جبکہ عوامی لیگ کا کہنا ہے کہ اس کے کم از کم تین ارکان بھی زخمی ہوئے ہیں۔

