تاثیر22 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
آکلینڈ،22نومبر: بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کرلی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلہ اتوار کو آکلینڈ کے لائیڈ ایلس مور ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گول سے ڈرا ہوگیا۔ اس طرح بھارت نے پہلے میچ میں حاصل ہونے والی جیت کی بدولت سیریز پر قبضہ جما لیا۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ’انڈیا-نیوزی لینڈ سنچری آف اسپورٹنگ یونٹی‘ سیریز کے پہلے مقابلے میں بھارتی ٹیم نے 3-2 سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے اور تیسرے میچ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔ دونوں مقابلے ڈرا ہونے کے باوجود بھارت سیریز 1-0 سے جیتنے میں کامیاب رہا۔آخری مقابلے میں میزبان نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں منٹ میں برتری حاصل کرلی۔ ڈیلن تھامس نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 سے آگے کردیا۔

