ٹاٹا اسٹیل ایکسپریس کے سی 3 کوچ میں لگی آگ، لوکو پائلٹ کی حاضر دماغی سے بڑا حادثہ ٹلا

تاثیر21 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مشرقی سنگھ بھوم، 21 نومبر: ہاوڑہ سے جمشید پور آ رہی ٹاٹا اسٹیل ایکسپریس میں جمعہ کی رات اچانک آگ لگنے سے مسافروں میں افراتفری مچ گئی۔ ٹرین کے سی 3 کوچ سے دھواں نکلتا دیکھ کر مسافر خوف زدہ ہو گئے۔ تاہم لوکو پائلٹ کی مستعدی اور حاضر دماغی سے بروقت ٹرین روک لی گئی، جس سے ایک بڑا ریل حادثہ ٹل گیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، ٹرین تیز رفتار سے اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی تھی کہ اسی دوران سی 3 کوچ میں آگ لگنے اور دھواں اٹھنے کی اطلاع لوکو پائلٹ کو ملی۔ انہوں نے فوراً ایمرجنسی بریک لگا کر ٹرین روک دی۔ اس کے بعد ٹرین کو چاکولیا ریلوے اسٹیشن لے جایا گیا، جہاں تمام مسافروں کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔ اس واقعے میں کسی مسافر کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔