سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا بی جے پی پر حملہ، غنڈہ گردی کا الزام عائد کیا

تاثیر7 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 7 نومبر: کولکاتا کے کالی گھاٹ علاقے میں جمعہ کی دیر رات ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کے حامیوں اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان ہونے والی پرتشدد جھڑپ کے بعد سیاسی ماحول پوری طرح گرم ہوگیا ہے۔ ہفتہ کی صبح واقعے کا جائزہ لینے ابھیشیک بنرجی کی رہائش گاہ پہنچیں سابق وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کیا۔
ممتا بنرجی نے بی جے پی کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس میں ہمت ہے تو ان کے سینے پر بلڈوزر چلا کر دکھائے۔ انہوں نے سخت لہجے میں سوال کیا کہ رات کے تین بجے سماج دشمن عناصر کو ساتھ لے کر حملہ کیوں کیا جارہا ہے؟ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ ان کے گھر میں ہونے والی پوجا میں لوگوں کی شرکت روکنے کی سازش کی جارہی ہے اور اسی مقصد سے راستہ روک کر غیر قانونی طور پر ایک دوسری پوجا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔