رول بال ریاستی چیمپئن شپ کے لیے مرادآباد کی چار ٹیموں کا انتخاب

تاثیر23 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

مرادآباد، 23 نومبر: مرادآباد رول بال ایسوسی ایشن کی جانب سے پیر کو دہلی پبلک اسکول، مرادآباد میں ریاستی چیمپئن شپ کے لیے ضلعی ٹیموں کا انتخاب ٹرائل کے ذریعے کیا گیا۔ انڈر 11 اور سینئر زمرے میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے منعقدہ ٹرائل میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ ان کی کارکردگی کی بنیاد پر چاروں زمروں کی ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
ٹیم کے کوچ لیاقت علی نے بتایا کہ منتخب ٹیمیں 29 نومبر سے یکم دسمبر تک فیروزآباد کے ایکا علاقے میں واقع باون واڑی انٹرنیشنل اسکول میں منعقد ہونے والی ریاستی چیمپئن شپ میں مرادآباد کی نمائندگی کریں گی۔ تمام کھلاڑی 28 نومبر کو مرادآباد سے روانہ ہوں گے۔