رکن اسمبلی ہندواڑہ سجاد لون نے مولانا رحمت اللہ کو عظیم شخصیت قرار دیا

تاثیر28 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سری نگر، 28 نومبر: رکن اسمبلی ہندواڑہ سجاد لون نے ڈاک بنگلہ ہندواڑہ میں محکمہ زراعت اور باغبانی کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں جاری کاموں، اسکیموں کے نفاذ اور دونوں محکموں کے مجموعی کام کاج کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کسانوں کے لیے نئی اسکیموں کے آغازپربھی تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی سجاد لون نے کہا کہ ماحولیات کے ساتھ کسی بھی قسم کی مداخلت، خاص طورپرشیش ناگ معاملے میں،اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ماحولیاتی مسائل پرسیاست کرنے سے خبردار کیا جائے گا۔