جتیندر نے تشار کپور کو خود سے بہتر اداکار قرار دیا، بیٹے کی جم کر تعریف کی

تاثیر24 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 24 نومبر: معروف اداکار جتیندر نے اپنے بیٹے اور اداکار تشار کپور کی محنت اور اداکاری کے تئیں ان کی لگن کی زبردست تعریف کی ہے۔ انہوں نے تشار کو خود سے بہتر اداکار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے فلمی کیریئر میں جو کامیابی ملی، اس میں قسمت اور صحیح وقت پر ملنے والے مواقع کا بڑا کردار رہا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران جتیندر نے اعتراف کیا کہ تشار ان سے کہیں زیادہ محنتی اور اپنے کام کے تئیں مخلص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اس لیے اپنے بیٹے کی تعریف نہیں کر رہے ہیں کہ وہ ان کا بیٹا ہے، بلکہ حقیقت یہ ہے کہ تشار ایک بہتر فنکار ہیں۔
اپنے فلمی سفر کو یاد کرتے ہوئے جتیندر نے کہا کہ اگر معروف ہدایت کار وی۔ شانتا رام کی نظر ان پر نہ پڑتی اور وہ انہیں اداکار کے طور پر موقع نہ دیتے تو شاید ان کا کیریئر کچھ اور ہوتا۔ ان کے مطابق، وہ صحیح وقت پر صحیح جگہ موجود تھے اور اسے اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔