کشمیر ہمیشہ بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال رہا ہے : ایس ایس پی سری نگر

تاثیر24 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سری نگر، 24 نومبر: ایس ایس پی سری نگر ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے کہا ہے کہ کشمیر ہمیشہ بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال رہا ہے اور اس خوبصورت روایت کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ وہ منگل کو یہاں پرانے شہر کے فتح کدل میں واقع درگیشوری مندر میں پوجا کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج کارتیکا پورنیما کے بڑے دن پر یہاں پوجا کرنا ان کے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’’کشمیر ہمیشہ بھائی چارے اور کمیونیل ہارمونی کی مثال رہا ہے۔ اسی خوبصورت روایت کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔‘‘
ایس ایس پی نے کہا کہ سری نگر پولیس لوگوں کی خدمت اور انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ متحرک ہے۔ ان کے مطابق شہر کو محفوظ اور پرامن رکھنے کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں سے گردوارہ جائیں گے، کیونکہ آج گرو پورب بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’گرو جی کا پیغام خدمت، سچائی اور بھائی چارہ ہے۔ اس دن پر ہمارا یہی مقصد ہونا چاہیے کہ ہم ان کے پیغامات پر عمل کریں۔‘‘