تاثیر2 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں، 02 نومبر:جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں پیر کے روز زلزلے کی نگرانی کے لیے ایک جدید سسمالوجیکل نیٹ ورک قائم کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی 183ویں سسمالوجیکل کا افتتاح کیا۔ اس کے قیام کا مقصد قومی زلزلہ پیما نیٹ ورک کو مزید مستحکم بنانے، زلزلوں کی نگرانی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔حکام کے مطابق یہ جموں و کشمیر میں قائم ہونے والی چوتھی سسمالوجیکل نیٹ ورک ہے۔
افتتاحی تقریب میں قائد حزب اختلاف اور سینئر بی جے پی رہنما سنیل شرما اور کشتواڑ کی رکن اسمبلی شگن پریہار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نئی سسمالوجیکلننیٹ ورک ہمالیائی خطے میں زلزلوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کے ذریعے ملک کی زلزلہ پیما صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گی۔ حکام کے مطابق کشتواڑ ایک فالٹ لائن کے قریب واقع ہے، جس کے پیش نظر اس سسمالوجیکل کا قیام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کے ذریعے کشتواڑ اور ملحقہ علاقوں میں زلزلہ خیز سرگرمیوں پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جا سکے گی اور مختلف نوعیت کے اقدامات کے لیے درست سائنسی معلومات دستیاب ہوں گی۔

