تاثیر2 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لندن، 2 نومبر: انگلش پریمیئر لیگ 2026-27 کے نویں ہفتے میں کئی دلچسپ اور تاریخی ریکارڈ قائم ہوئے۔ آرسنل نے لیورپول کو اس کے گھریلو میدان اینفیلڈ میں 1-0 سے شکست دے کر 14 سال بعد کامیابی حاصل کی، جبکہ برائٹن نے پہلی بار مانچسٹر سٹی کو اس کے گھر میں ہرایا۔ چیلسی کے کول پامر نے پریمیئر لیگ میں اپنے 50 گول مکمل کیے، وہیں ٹوٹنہم نے کرسٹل پیلس کے خلاف 34 شاٹس لگا کر سب کو حیران کر دیا۔
آرسنل نے لیورپول کو شکست دے کر اینفیلڈ میں 2012 کے بعد پہلی جیت درج کی۔ اس سے پہلے ٹیم مسلسل 16 مقابلوں میں لیورپول کے گھریلو میدان پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ آرسنل نے نو میچوں میں 24 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ کائی ہاورٹز نے فیصلہ کن گول کرکے پریمیئر لیگ میں اپنے گول کی تعداد 46 تک پہنچا دی اور وہ سب سے زیادہ گول کرنے والے جرمن کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے ایلکائے گنڈوگان کا 45 گول کا ریکارڈ توڑ دیا۔

