خصوصی اور قومی لوک عدالت کی تیاری تیز، پرنسپل ضلع جج نے ویرپور میں کی جائزہ میٹنگ

تاثیر6 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سپول، 6 نومبر: آئندہ 21 نومبر کو این اائی ایکٹ (قابلِ انتقال دستاویزات قانون) سے متعلق خصوصی لوک عدالت اور 12 دسمبر 2026 کو منعقد ہونے والی قومی لوک عدالت کی تیاریوں کو لے کر پرنسپل ضلع و سیشن جج اور ضلع قانونی خدمات اتھارٹی، سپول کے صدر راجیش کمار بچن نے ویرپور کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے عدالتی افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا اور زیادہ سے زیادہ مقدمات کے تصفیے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔
میٹنگ میں انہوں نے عدالتی افسران کو اپنی عدالتوں میں زیر التوا ایسے مقدمات کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی، جن کا باہمی رضامندی سے تصفیہ ممکن ہے۔ ساتھ ہی متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرنے اور ان کی بروقت تعمیل یقینی بنانے پر زور دیا۔ اس کام میں پیرا لیگل رضاکاروں (پی ایل وی) کی مدد لینے کی بھی ہدایت دی گئی، تاکہ فریقین کو وقت پر اطلاع مل سکے اور وہ لوک عدالت میں حاضر ہوکر باہمی سمجھوتے سے اپنے تنازعات حل کرا سکیں۔