پونے میٹرو میں پہلی بار تکنیکی خرابی ,دو گھنٹے خدمات معطل

تاثیر23 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پونے، 23 نومبر: پونے میٹرو کے وناز سے رام واڑی روٹ پر اتوار کی صبح میٹرو ٹرین کے ریک میں تکنیکی خرابی پیدا ہونے سے خدمات تقریباً 2 گھنٹے معطل رہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس روٹ پر پہلی مرتبہ ایسی تکنیکی رکاوٹ سامنے آئی ہے۔ تعطیل کے دن خریداری اور دوسرے کاموں کے لیے گھروں سے نکلنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میٹرو پر انحصار کرنے والے مسافروں کو متبادل ذرائع آمدورفت اختیار کرنا پڑے۔ مختصر عرصے میں پونے کے عوامی ٹرانسپورٹ نظام کا اہم حصہ بننے والی میٹرو کی خدمات اچانک متاثر ہونے سے تکنیکی دیکھ بھال، نظام کی کارکردگی اور ہنگامی متبادل انتظامات سے متعلق سوالات اٹھنے لگے ہیں۔