ریڈ کراس سوسائٹی بتیا نے کی آتش زدگان کی مدد

تاثیر22 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بتیا 22/نومبر (محمد قمرالزماں) بھارتیہ ریڈ کراس سوسائٹی بتیا شاخ کی جانب سے نوتن انچل کے وارڈ نمبر 8، بین ٹولی ،منگل پور کلا کے آتش زدگان بھرت مکھیا کی اہلیہ للیتہ دیوی اور بیریا انچل حلقہ کے وارڈ نمبر 8،ورتی ٹولہ ، بتھنا کے بندھو راؤت کے درمیان راحت کا سامان تقسیم کیا گیا – راحت سامان تقسیم پروگرام کی قیادت کر رہے  ڈاکٹر جگموہن کمار ، جوائنٹ سکریٹری جگدیو پرساد،تا عمر رکن پردیپ کمار اور چھیتج ویاس نے بتایا کہ دونوں جگہوں سے ملی خبر اور درخواست پر فی الفور کاروئی کرتے ہوئے درد مند انسانیت کی خدمت کے لئے موقوف ریڈ کراس سوسائٹی کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کو کچن سٹ،ترپال ،کمبل ،بالٹی اور کپڑے وغیرہ دستیاب کرایا – اس پروگرام میں مکھیا نمائندہ توثار رنجن ،معاون پرمود کمار ،وارڈ ممبر للیش  کمار اور سنجئے کمار گپتا وغیرہ کا مثبت اور لائق ستائش تعاون رہا- راحت کا سامان پانے والے خاندانوں نے ریڈ کراس سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا –