وکرم شیلا پل کی مرمت میں تیزی، تین تباہ شدہ سلیبوں پر سریا بچھانے کا کام مکمل

تاثیر28 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور، 28 نومبر: شمالی اورمشرقی بہارکی لائف لائن مانے جانے والے بھاگلپوراورنوگچھیا کوجوڑنے والے وکرم شیلا پل کی مرمت اوربحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پل کے چاروں تباہ شدہ حصوں پراسٹیل گرڈرلگانے کے بعد تعمیراتی ایجنسی نے تین متاثرہ سلیبوں پرسریا بچھانے کا کام مکمل کرلیا ہے۔
تازہ پیش رفت کے مطابق بریاری کی جانب سے گرڈروں پرسریا بچھانے کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے۔ اس کے لیے فٹ پاتھ کے ضروری حصے کو کاٹ کرکام آگے بڑھایا گیا ہے۔ دوسری جانب نوگچھیا کی طرف سینٹرنگ کے ساتھ فٹ پاتھ اور ریلنگ بنانے کا کام بھی جاری ہے۔تعمیراتی ایجنسی اور متعلقہ محکمہ نے 31 دسمبر تک مرمت اورتعمیر کے باقی تمام کام مکمل کرنے کا ہدف رکھا ہے۔ سریا بچھانے کے بعد دسمبر میں کنکریٹ ڈھلائی کا کام شروع ہوگا۔