اکالی دل اور بی جے پی کا اتحاد مکمل طور پر موقع پرستانہ اور بے سمت ہے: پرگٹ سنگھ

تاثیر24 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

چنڈی گڑھ، 24 نومبر: پنجاب میں شرومنی اکالی دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے طنز کیا ہے۔ پنجاب کانگریس کے صدر پرگٹ سنگھ نے کہا کہ وہ دونوں جماعتوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں، لیکن پنجاب کے بنیادی مسائل آج بھی جوں کے توں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ جو کچھ ہوا، پنجاب نے جو حالات برداشت کیے اور بادل خاندان نے جو کردار ادا کیا، اسے بھلایا نہیں جا سکتا۔پرگٹ سنگھ نے اس اتحاد کو مکمل طور پر موقع پرستانہ، بے سمت اور بے دلیل سیاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے پوری طرح مسترد کرتے ہیں۔