مرکزی حکومت نے ہوائی جہاز سے متعلق نئے قوانین کو نوٹیفائی کیا، جنوری 2027 سے نافذ ہوں گے نئے قوانین

تاثیر3 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 3 نومبر: مرکزی حکومت نے 90 سال پرانے ایرکرافٹ ایکٹ کی جگہ ‘انڈین ایرکرافٹ رولز-2026’ کو نوٹیفائی کیا ہے۔ نئے قوانین یکم جنوری 2027 سے ملک بھر میں نافذ ہوں گے، جو پرانے ایرکرافٹ رولز 1937 کی جگہ لیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قوانین کے تحت ایئر لائنز کو ٹکٹ بک کرتے وقت کرایوں اور تمام چارجز کی علیحدہ تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔ یہ معلومات بکنگ ویب سائٹ اور جاری کردہ ٹکٹ دونوں پر فراہم کی جانی چاہیے۔ بیان میں کرایہ، ٹیکس، دیگر چارج، منسوخی کے چارج اور رقم کی واپسی کی شرائط کے علاوہ کل رقم کو الگ سے درج کرنا ہوگا۔ایئر لائنز کے مقررہ کرایوں کی نگرانی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کرے گا۔ یہ قوانین انڈین ایرکرافٹ بل-2024 کے تحت بنائے گئے ہیں، جس نے 90 سال پرانے ایرکرافٹ ایکٹ-1934 کی جگہ لی ہے۔