تاثیر21 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ویشالی، 21 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے تمام اتحادی جماعتیں مل کر بہار کو مضبوط، خوشحال اور خود کفیل ریاست بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں۔ بہار کی ترقی کے سفر میں حکومت ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور جمہوریت کی طاقت کو عوامی فلاح و بہبود کا ذریعہ بنایا گیا ہے۔وزیر اعظم نے ہفتہ کو بہار کے دورے کے دوران ویشالی ضلع میں نتیش سیتو کا معائنہ کیا اور اس کے بعد منعقدہ ایک بڑے پروگرام میں تقریباً 34,470 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد اور قوم کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی ترقیاتی سرگرمیوں اور این ڈی اے حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔

