گاندربل میں آگ کی واردات کے دوران دو دکانیں خاکستر

تاثیر26 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سری نگر 26 نومبر: بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے دورپورہ منیگام کے قریب آگ لگنے کے واقعے میں دو دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق آتشزدگی سے خورشید احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ درپورہ مانیگام کی ایک گوشت کی دکان اور درسومہ مارکیٹ کے قریب باسط احمد راتھر ولد مشتاق احمد راتھر ساکنہ درپورہ مانیگام کی بیکری کی دکان کو نقصان پہنچا۔ آگ سے دونوں دکانیں مکمل طور پر خاکستر ہوگئیں، جس کے نتیجے میں املاک اور اندر رکھا سامان جل گیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کی اور آگ پر کامیابی سے قابو پالیا۔